پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

سعودیہ: پارک میں جھولا 2 ٹکڑے ہونے کی خوف ناک ویڈیو وائرل، 23 افراد زخمی

31 جولائی, 2025 20:05

سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔

 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق واقعے میں 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولے پر متعدد خواتین و مرد حضرات سوار ہیں جب کہ جھولا ہوا میں جاتے ہی دو ٹکڑے ہوگیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔