جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
State-of-the-art fighter jet crashes and is destroyed
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی نیوی نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ سینٹرل کیلی فورنیا میں واقع نیول ایئربیس اسٹیشن لیمور پر پیش آیا، جہاں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت طیارے کا پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ ہو کر جان بچانے میں کامیاب رہا، تاہم حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کی تباہی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











