پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مکمل ہوگئی ہے، امریکی صدر

31 جولائی, 2025 09:20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارت کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم آج وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدوں پر کام کرتے ہوئے بے حد مصروف ہیں، میں نے کئی ممالک کے رہنماؤں سے بات کی ہے، جن میں سے ہر کوئی چاہتا ہے کہ امریکا انتہائی خوش ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر میری جنوبی کوریا کے تجارتی وفد سے ملاقات ہوگی، اس وقت جنوبی کوریا پر 25 فیصد محصولات لاگو ہے، لیکن اُن کے پاس ان ٹیرف کو کم کرنے کی پیشکش ہے، مجھے یہ سننے میں دلچسپی ہے کہ وہ پیشکش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکا مل کر پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دیں گے، ہم اس وقت اُس آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ کون جانتا ہے، شاید وہ (پاکستانی) ایک دن بھارت کو تیل فروخت کر رہے ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسی طرح دیگر ممالک بھی ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکشیں دے رہے ہیں، یہ تمام اقدامات ہمارے تجارتی خسارے کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایک مکمل رپورٹ مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔