پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا کا فلسطینی ریاست کو جلد تسلیم کرنے کا اشارہ

01 اگست, 2025 09:40

آسٹریلیا کی جانب سے بھی فلسطینی ریاست کو جلد تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ جم چالمرز نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب محض کچھ وقت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم حماس کے یرغمالیوں کے ساتھ سلوک اور مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کے ممکنہ کردار جیسے مسائل آسٹریلیا کے لیے سنجیدہ رکاوٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے مؤقف میں یہ حیران کن تبدیلی وزیراعظم البانیز کے اس بیان کے بعد آئی ہے جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فوی طور پر ارادہ نہیں۔

آسٹریلیا کے مؤقف میں تبدیلی کی ممکنہ وجہ فرانس، کینیڈا، برطانیہ اور مالٹا کی جانب سے ستمبر تک فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد آئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔