پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

یورپی ملک سلوینیا کی اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی

01 اگست, 2025 11:25

یورپی ملک سلوینیا نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔

سلوینیا کی حکومت نے کہا کہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یورپی یونین کی جانب سے اس حوالے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ سلوینیا یورپ کا پہلا ملک ہوگا جو اسرائیل پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ترسیل پر پابندیاں عائد کرے گا۔

اس کے علاوہ سلوینیا کی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔