بھارتی آپریشن مہادیو سے جڑے حقائق، فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک
انتہا پسند ہندوتوا نظریے پر مبنی بی جے پی اور آر ایس ایس کی دہشتگردی کا پردہ چاک
بھارت میں 28 جولائی 2025 کو ہونے والے "آپریشن مہادیو” کے نام پر ایک جھوٹا مقابلہ سامنے آیا ہے۔
این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے جنگلات میں تین افراد کو آپریشن مہادیو میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے، مارا گیا شخص سلیمان شاہ، پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
اس فیک انکاونٹر کا مقصد صرف پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت کی شرمندگی کو چھپانا، اور سیاسی دباؤ سے نجات حاصل کرنا تھا، یہ فالس فلیگ مودی سرکار، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں کی ملی بھگت ہے۔
جھوٹے پروپیگنڈے، بھارتی طیاروں کی تباہی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کی جانب سے سخت سوالات نے مودی سرکار کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، آپریشن مہادیو کا ہر پہلو مشکوک، شناختوں کا تضاد جعلی کارروائی کی قلعی کھولتا ہے۔
پہلگام کے حملہ آوروں کے نام اور آپریشن مہادیو میں مارے گئے افراد کے نام آپس میں نہیں ملتے، سلیمان شاہ، ہاشم موسیٰ، فیصل جٹ اور ابو طلحہ، آخر ایک ہی چہرے کو اتنے مختلف نام کیوں دیے گئے؟
ایک فرد کو چار مختلف نام دینا آپریشن مہادیو کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے، مہادیو انکاؤنٹر کی جاری کردہ تصاویر کئی سوالات کو جنم دیتی ہیں, ہر فریم میں ایک نئی خامی نظر آتی ہے۔
تصاویر میں موجود تضادات اور قابلِ اعتراض نکات، آپریشن مہادیو کو ایک جعلی مقابلہ ثابت کرتے ہیں، تمام افراد کو زیرو رینج سے گولیاں ماری گئیں، جو کسی حقیقی مقابلے کے بجائے خون آلود اسٹیج شو کا تاثر دیتی ہیں۔
شہید کئے گئے سروں کے منڈے ہوئے بال واضح کرتے ہیں کہ ان افراد کو پہلے گرفتار کیا گیا، اور بعد میں انکاؤنٹر کا ڈرامہ رچایا گیا، ہتھیاروں میں میگزین موجود نہیں تھے اور ہاتھ ٹرگر سے ہٹے ہوئے تھے، جو ثابت کرتا ہے کہ لاشوں کو موقع پر لا کر رکھا گیا۔
بی جے پی نے لوک سبھا بحث کیلئے فالس فلیگ آپریشن مہادیو کے ذریعے جھوٹی کامیابیوں کا اسٹیج تیار کیا، فالس فلیگ آپریشنز اور فیک رپورٹنگ کے ذریعے مودی سرکار پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
ایسے فیک انکاونٹرز کے ذریعے بھارت نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











