جرمنی اور پرتگال کا بھی فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ
جرمنی اور پرتگال اور کا بھی فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ
یورپی ممالک جرمنی اور پرتگال نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینگل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں، مغربی ایشیاء کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔
پاولو رینگل کا کہنا تھا کہ پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی دوسرے ملکوں سے نہيں جڑی۔
دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر دو ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے غور پر مجبور ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا، مالٹا، برطانیہ سمیت کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











