پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

قطر میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

01 اگست, 2025 10:59

افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تین ہزار ایک سو سے زائد افغان شہریوں کو قطر میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے تحت افغان مزدوروں کی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کے لیے درخواستیں ملک بھر میں قائم مراکز پر جمع کروائی جا رہی ہیں۔

افغانستان کی وزارت محنت کے ترجمان سميع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ درخواستیں جمع کرانے کا عمل منگل سے جاری ہے اور بدھ تک کابل اور آس پاس کے صوبوں سے 8 ہزار 500 سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے، جب کہ ملک بھر سے مجموعی طور پر 15 ہزار 500 سے زائد افراد کے رجسٹریشن کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر قندھار میں تقریباً 1000 جبکہ ہرات میں 2000 کے قریب افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ طالبان حکومت کا موقف ہے کہ یہ ملازمتیں ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔