ایرانی صدر کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
ایرانی صدر کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











