بھارت پر سختی، پاکستان کو رعایت؛ امریکا کی جانب سے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد
گرین شرٹس کی زبردست کارکردگی، ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دھول چٹا دی
امریکا نے بھارت پر سختی اور پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔
پاکستان کی طرح جن دیگر ملکوں پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا شامل ہیں جبکہ بنگلادیش کی طرح جن دیگر ملکوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سری لنکا، ویتنام اور تائیوان شامل ہیں۔
بھارت کی طرح جن ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں قازقستان، تیونس اور مالدوا شامل ہیں۔
یہ اقدام فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے رابطوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے حالیہ ملاقات اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











