پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو خبردار کردیا

01 اگست, 2025 15:24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو خبردار کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی بڑی دوا ساز کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ امریکی عوام کو مہنگی ادویات سے نجات دلانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے پیغامات اور دوا ساز کمپنیوں کو ارسال کردہ خطوط میں صدر ٹرمپ نے 17 بڑی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر قیمتوں میں کمی سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کریں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو حکومت اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے امریکی عوام کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بے ضابطگیوں سے تحفظ فراہم کرے گی۔

 اس سے قبل صدر ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط بھی کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا میں دواؤں کی قیمتیں دیگر ممالک کے برابر نہ ہوئیں تو دوا ساز اداروں پر اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔