ہم نے غزہ کیلئے 60 ملین ڈالر دیئے کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا، ٹرمپ کا شکوہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ کیلئے 60 ملین ڈالر دیئے کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں کھیل اور صحت کی سرگرمیوں کے لیے کام کررہے ہیں، امریکی شہریوں کو صحت مند زندگی دینے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسلر ٹرپل ایچ میرے بہترین اور پرانے دوست ہیں، ٹرپل ایچ نے 14بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتی، کھلاڑیوں کوصدارتی فٹنس ایوارڈ دیے جائیں گے، کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف اصلاحات کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا نے جو کچھ کیا وہ پسند نہیں، فلسطینی ریاست کے بارے میں کینیڈا کو مؤقف ڈیل بریکر نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران بہت برا کام کررہا ہے، ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی، کارروائی نہ کرتے تو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی پائلٹس، آبدوزوں نے زبردست کارروائی کی، ایران کارروائی کے باوجود اب بھی اچھی باتیں نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ روس جو کچھ کررہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے، روس اور یوکرین جنگ اب رک جانی چاہیے، ہر ہفتے روس اور یوکرین کے 7 ہزار فوجی ہلاک ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے غزہ میں خوراک کیلئے 60 ملین ڈالر دیئے لیکن کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا، غزہ میں صوتحال اچھی نہیں اس کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فزیکل فٹنس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے ہی کچھ اور تجارتی معاہدے کیے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











