دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 65 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشتگردی جاری، مزید 22 فلسطینی شہید
دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے جس سے مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خوراک کے حصول کی کوشش میں 36 فلسطینی شہید جبکہ 270 سے زائد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ میں غذائی قلت، بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے، غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 162 ہوگئی جس میں 92 بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار 332 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی بربریت میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 643 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشیوں پر سائلنسر لگے اسلحے سے فائرنگ کا انکشاف کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیت الاہیا کے قریب اسرائیلی فوج نے سائلنسر لگے اسلحے سے فائرنگ کی، غزہ میں امداد لینے والے بھوکے فلسطینیوں کو خاموشی سے نشانہ بنایا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











