پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ٹرمپ کا روس کو سخت پیغام: جوہری آبدوزیں روسی سرحدوں کے قریب بھیج دیں

02 اگست, 2025 14:02

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کے بیان کا سخت رد عمل دے دیا۔

سماجی رابطےکے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے  روس کے سابق صدر اور روس کی سکیورٹی کونسل کے موجودہ سربراہ دمتری میدویدیف کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات کے ردعمل میں 2 جوہری آبدوزوں کو ’مناسب علاقوں‘ میں متعین کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ اگریہ بیانات محض الفاظ سے بڑھ کر کچھ نکلیں تو امریکا اس کے لیے تیار ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، امید ہے کہ یہ موقع ان میں سے ایک نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا یہ بیان سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کے اس بیان کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں ٹرمپ کی جانب سے روسی مشیعت کو مردہ قرار دینے پر سویت دور کے ’ڈیڈ ہینڈ‘ کا ذکر کیا تھا۔

’ڈیڈ ہینڈ‘ سوویت دور کے اس خفیہ اور نیم خودکار نظام کا نام ہے جسے دشمن کے کسی حملے میں روسی قیادت کے خاتمے کی صورت میں بھی روس کی جانب سے جوہری میزائل لانچ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔