پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ورک فرام ہوم کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

03 اگست, 2025 15:35

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے نئے ‘ڈیجیٹل نوماڈ’ ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس پروگرام کے تحت ایسے افراد کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے جو اسپین سے باہر کی کمپنیوں کے لیے گھر میں رہ کر کام کررہے ہوں گے۔

اس ویزا سے ان افراد کو اسپین میں قیام کی اجازت مل جائے گی۔

مگر اس وقت اس کی فیس بہت زیادہ تھی مگر اب اسے بہت سستا کر دیا گیا ہے۔ جی ہاں واقعی اگر آپ اسپین میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کا نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

اسٹارٹ اپ ایکٹ نامی پروگرام کے تحت اس نئے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام کی فیس 75 یورو یا 25 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

اس ویزا کی ابتدائی معیاد ایک سال کی ہوگی جس کو بعد میں 5 سال تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس فرد کے قریبی رشتے دار جیسے شریک حیات یا بچے بھی ویزا پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔

اس پروگرام کی چند شرائط بھی ہوں گی جیسے درخواست گزاروں کا تعلق یورپ سے باہر سے ہونا لازمی ہوگا اور انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کم از کم 3 ماہ سے کمپنی کے لیے کام کررہے ہیں۔

اسی طرح یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی 80 فیصد آمدنی اسپین سے باہر سے حاصل ہو رہی ہے جبکہ ان کی کمپنی کو کام کرتے ہوئے کم از کم ایک سال ہوگیا ہے۔

انہیں ریموٹ ورک کام کرنے کے معاہدے کے دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا، آمدنی میں استحکام، بزنس رجسٹریشن اور جرائم سے پاک بیک گراؤنڈ کو بھی ثابت کرنا ہوگا۔

اسپین کے اس نئے پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے تحت کام کرنے والے افراد کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ آپ اپنے ملک یا اسپین میں ٹورسٹ ویزا کے تحت اس پروگرام کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2023 کے شروع میں اسپین کی جانب سے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔