پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

روس میں 600 سال سے سویا ہوا آتش فشاں اچانک پھٹ گیا

04 اگست, 2025 16:00

روس میں 600 سال سے سویا ہوا آتش فشاں اچانک پھٹ گیا جس کے بعد لاوا اور راکھ کا دھواں پھیلنا شروع ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روس کے علاقے کامچٹکا میں واقع  Krash-e-neni-kov آتش فشاں اچانک پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم  آتش فشاں کے پھٹنے سے آس پاس کی آبادی کو خطرہ نہیں ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے ہفتے آنے والا ریکارڈ  شدت کا زلزلہ اس کی وجہ ہو سکتا ہے کیوں کہ  Krash-e-neni-kov آتش فشاں  کامچٹکا کے اسی علاقے میں واقع ہے جہاں یہ زلزلہ آیا تھا۔

روسی حکام  کے مطابق  روس نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی واپس لے لی ہے۔

واضح رہے کہ  روس کے جزیرہ نما کامچٹکا میں گزشتہ ماہ 29 جولائی کے روز   8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جو خطے کی تاریخ کے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔

روسی حکام کا بتانا ہے کہ  اتنا شدید زلزلہ نہ صرف زمین کو ہلاتا ہے بلکہ زمین کے اندرونی دباؤ کو متحرک کر کے سوئے ہوئے آتش فشاں کو بھی بیدار کرسکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔