پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

یمن کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 54 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

04 اگست, 2025 10:10

یمن کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 54 تارکین وطن جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یمن کے صوبہ ابین کے علاقے احور میں پیش آیا جہاں ایک گنجائش سے زائد بھری ہوئی کشتی خراب موسم کے باعث ڈوب گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشتی میں تقریباً 150 افراد سوار تھے جن میں سے 10 کو ریسکیو کر لیا گیا، ان میں سے 9 کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا اور ایک کا تعلق یمن سے ہے۔

باقی افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم موسم کی شدت اور سمندری حالات امدادی کام میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔