پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر شکرگزار ہیں، ایرانی صدر

04 اگست, 2025 11:00

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں 13 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔