پہلگام فالس فلیگ پر پاکستان کا ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کو مؤثر جواب
پہلگام فالس فلیگ؛ بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کرلی
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام تراشی شروع کی، لیکن پاکستان کی جانب سے ثبوتوں اور مؤثر سفارتی حکمتِ عملی کے بعد بھارت کو اپنے دعوے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
جیسے ہی بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی سرزمین کو موردِ الزام ٹھہرایا، پاکستانی اداروں نے فیکٹ چیک اور شواہد کے ساتھ فوری طور پر اس دعوے کو غلط اور من گھڑت قرار دیا۔ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مؤثر بیانیہ اپناتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا۔
اس پیش رفت کے بعد بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ:
“سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ بھارتی مسلح افواج کے کسی مجاز میڈیا ہینڈل نے ایسی کوئی دستاویز جاری یا تیار نہیں کی ہے۔”
ہیڈ کوارٹر IDS نے مزید وضاحت کی کہ:
- بھارتی مسلح افواج کے تعلقاتِ عامہ کے دفاتر یا ترجمانوں کی طرف سے اس نوعیت کے کوئی ریمارکس جاری نہیں کیے گئے۔
- پہلگام حملے پر کوئی سرکاری معلومات فی الحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔
پاکستان کی بروقت اور مربوط ڈپلومیسی اور فیکٹ چیکنگ کے نتیجے میں بھارت کی جھوٹی کہانی زمین بوس ہوگئی، اور بھارتی ادارے بیک فٹ پر آ گئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










