پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

غزہ میں فلسطینی عوام پانی، خوراک اور پناہ سے محروم، حالات مزید سنگین

04 اگست, 2025 12:40

غزہ میں فلسطینی عوام پانی، خوراک اور پناہ سے محروم ہیں جس سے حالات مزید سنگین ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض اوقات پانی کے ٹینکر غزہ کے رہائشیوں تک پہنچ جاتے ہیں اور این جی اوز چند خوش نصیبوں کو وہ پانی تقسیم کرتی ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے جنگ کے شروع میں غزہ میں پانی کی سپلائی منقطع کرنے کے بعد شمالی غزہ میں پانی کی کچھ سپلائی لائنز کو اسرائیلی پانی کی کمپنی میکروٹ سے جوڑ دیا تھا تاہم رہائشیوں نے بتایا کہ پانی اب بھی نہیں آرہا۔

غزہ سٹی کے ترجمان عاصم النبیح کے مطابق میونسپلٹی کا اسرائیلی کمپنی میکروٹ کے ذریعے فراہم کردہ نیٹ ورک کا حصہ تقریباً دو ہفتوں سے کام نہیں کر رہا اور پانی کی سپلائی نہیں ہورہی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کے پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو یہ نقصان جنگ کی وجہ سے ہوا جس میں پانی سپلائی کی کئی اہم پائپ لائنز تباہ ہوگئیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔