بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام؛ مودی حکومت نے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کی نئی مہم شروع کی، لیکن اس بار اسے خود بھارتی ریاستی اداروں نے فیک نیوز قرار دے کر بے نقاب کر دیا۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کچھ معروف چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے جنگی طیارے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔
تاہم ان دعوؤں کو خود بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے ANI نے مسترد کر دیا، جس نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کہا کہ ایسی کوئی غیر معمولی فضائی سرگرمی یا سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ جھوٹ پر مبنی نکلی۔ “آپریشن سندور” کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے ایسی ہی من گھڑت خبریں پھیلائیں، جن سے نہ صرف عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی میڈیا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی میڈیا اب محض ایک پروپیگنڈا مشین میں تبدیل ہو چکا ہے جو ریاستی جنگجو عناصر کے اشاروں پر کام کرتا ہے، اور اس کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا اور امن کو نقصان پہنچانا ہے۔
ادھر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایل او سی پر صورتحال مکمل طور پر پرامن اور معمول کے مطابق ہے۔ بھارتی میڈیا کے یہ جھوٹے دعوے صرف افواہیں پھیلانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہیں۔
حالیہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کی صحافتی گراوٹ اور سچائی سے دوری کو عیاں کرتا ہے، جہاں اب سچ نہیں بلکہ سکرپٹ پڑھا جاتا ہے — اور وہ بھی انھی کے، جن کے مفادات جھوٹ سے وابستہ ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









