پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کویت میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم اعلان ہوگیا

05 اگست, 2025 14:06

خلیجی ریاست نے پاکستان پر عائد 19 سالہ ویزا پابندی ختم کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ہنرمند افراد کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت نے مئی 2025 میں پاکستانی شہریوں پر عائد طویل ویزا پابندی باضابطہ طور پر ختم کر دی تھی، جس کے بعد کام، خاندانی، کاروباری اور سیاحتی ویزوں کا اجراء دوبارہ ممکن ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کویت نے پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ویزے جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

 تاہم موجودہ معاشی صورتحال اور افرادی قوت کی طلب کے پیشِ نظر کویت نے یہ پابندیاں نرم کر دی ہیں، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ ہر سال بڑی تعداد میں پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ملازمت کے لیے جاتے ہیں، اور ان کی بھیجی گئی ترسیلات زر ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ بنتی ہیں۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، جو وزارت اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، ایک طویل وقفے کے بعد اب کویت کو ہنرمند کارکن فراہم کرے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کویت میں گودام سپروائزر کے عہدے کے لیے آسامیاں دستیاب ہیں، جن کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے پاس ڈپلومہ یا بیچلر کی ڈگری، انگریزی زبان پر عبور، کسٹمر سروس کی مہارت اور لاجسٹک یا ریٹیل گوداموں میں کام کا تجربہ ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ گودام کوآرڈینیٹر، گودام مین، غیر ہنر مند کارکن، فرنیچر اسسٹنٹ اور ڈرائیورز کے لیے بھی اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔