پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر؛ نئی ویزا فیس کا اعلان

05 اگست, 2025 14:38

ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے نئی سنگل اور ملٹیپل انٹری ویزا فیس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترک ویزا ایپلیکیشن سینٹر نے سنگل اور ملٹیپل انٹری ویزوں کی نئی فیسیں جاری کر دی ہیں۔ جاری کردہ فیس کے شیڈول میں مختلف ویزا کیٹیگریز، قیام کی مدت اور شرائط کی تفصیلات شامل ہیں۔ ترکیہ اپنی تاریخی اہمیت، ثقافتی ورثے اور فطری خوبصورتی کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

ترک حکام کے مطابق سنگل انٹری ویزا کے لیے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو 3 ماہ کے ویزے کے لیے 180 ڈالر، 6 ماہ کے لیے 200 ڈالر اور ایک سالہ ویزا کے لیے 220 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ ملٹیپل انٹری ویزا صرف ایک سال کے لیے دستیاب ہے، جس کی فیس 340 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تین اور چھ ماہ کے لیے ملٹیپل انٹری ویزا کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

حکام نے مزید وضاحت کی ہے کہ تمام فیسیں صرف پاکستانی روپے میں قابلِ قبول ہوں گی اور یہ ناقابلِ واپسی ہوں گی، یعنی کسی بھی صورت میں رقم واپس نہیں کی جائے گی۔ وی آئی پی ویزا درخواست گزاروں سے 15 ڈالر اضافی چارج وصول کیا جائے گا۔ کرنسی کی تبدیلی کی شرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ادائیگی سے ایک روز قبل جاری کردہ سرکاری ریٹ پر کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔