پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دہشتگردی جاری، 74 فلسطینی شہید

05 اگست, 2025 11:50

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دہشتگردی جاری ہے جس میں مزید 74 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد لینے آئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور  پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جس کے باعث 74 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کل سے اب تک 74 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 36 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں اب تک 60 ہزار 839 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔