پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

اسرائیلی وزیراعظم کا پوری غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ

05 اگست, 2025 12:10

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں، اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہوسکتی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیرِ غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔