پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایک سال میں تیل کی قیمتیں 150سے 250فیصد تک بڑھ جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

05 اگست, 2025 18:08

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال میں تیل کی قیمتیں 150سے 250فیصد تک بڑھ جائیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی فکر نہیں، ایک سال میں قیمتیں 150 سے 250فیصد تک بڑھ جائیں گی۔

 ٹرمپ نے مزید کہا کہ فارما انڈسٹری پر ابتدائی طورپر کم ٹیرف لگائیں گے، بینکوں نے ہماری حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹے میں بھارت کیخلاف اضافی ٹیرف کا اعلان متوقع ہے، روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، بھارت کے ساتھ مسئلہ صرف یہ ہے ان کا ٹیرف بہت زیادہ ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر توانائی کی قیمتیں کم ہوجائیں تو پیوٹن لوگوں کو مارنا بند کردیں گے، یورپی یونین ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو اس پر بھی اضافی ٹیرف لگائیں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اچھا تعلق ہے، چین سے معاہدہ ہوا تو اس سال کے آخر میں چینی صدر سےملاقات کروں گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، چین امریکا پر بہت انحصار کرتا ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔