پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

متحدہ عرب امارات کا غزہ میں قحط سے نمٹنے کیلئے ریلیف آپریشن

05 اگست, 2025 11:00

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے غزہ میں قحط سے نمٹنے کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 62 واں فضائی ریلیف آپریشن مکمل کیا، زمینی راستے تباہ ہونے کی وجہ سے فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کیلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلیف آپریشن میں اردن، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور کینیڈا نے شمولیت حاصل کی، یو اے ای فضائی آپریشنز کے ذریعے اب تک 3 ہزار 829  ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز 40 ٹرک خوراک  لے کر غزہ میں داخل ہوئے، امدادی ٹرک مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد رفح سے داخل ہورہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔