پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل ہوگئے

06 اگست, 2025 09:10

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو آج 80 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

6 اگست 1945 کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

9 اگست 1945 کو ناگا ساکی پر دوسرے ایٹمی حملے میں 74 ہزار افراد اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

حملوں کے بعد 15 اگست کو جاپان نے ہار مان کر ہتھیار ڈال دیے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔