پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

امریکی صدر کا بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف عائد، مجموعی شرح 50فیصد ہوگئی

06 اگست, 2025 19:13

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت پر 25 فیصد مزید اضافی ٹیرف نافذ کر دیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی فیڈریشن کا تیل درآمد کرتاہے، بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50فیصد ہوگیا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت ایک اچھا تجارتی پارٹنر نہیں رہا کیونکہ وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ کاروبار کرتے ہیں، لیکن ہم ان کے ساتھ کاروبار نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ایک بار پھر بھارت پر ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن میں اگلے 24 گھنٹوں میں اس میں بہت زیادہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں کیونکہ وہ روسی تیل خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگی مشینری کو ایندھن فراہم کر رہے ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں خوش نہیں ہوں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ اس کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔