پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیلی فیصلے کی حمایت کردی

06 اگست, 2025 09:40

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیلی فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کی جانب سے پورے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے سے متعلق سوال پر کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ فلسطینیوں کے محصور علاقوں میں زیادہ غذا پہنچانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی معاملے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ زیادہ تر اسرائیل پر منحصر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا جبکہ عرب ممالک رقم سے مدد کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔