حماس کا غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
غزہ: حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پٹی پر قبضے کی دھمکی اسرائیل کی بدنیتی کی عکاسی ہے۔
حماس کے رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹی کی گزرگاہوں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک میں منعقدہ دو ریاستی حل کانفرنس نے فلسطینیوں کے حقوق کو اجاگر کیا، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، فلسطینی عوام اور حماس پر بہت زیادہ دباؤ ہے، جنگ بندی کیلئے مثبت رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔
حماس رہنما نے کہا کہ نیتن یاہو کی غزہ پٹی پر قبضے کی دھمکی اسرائیل کی بدنیتی کی عکاسی ہے، نیتن یاہو کی دھمکی یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ڈال سکتی ہے، اسرائیل یرغمالیوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر فلسطینی خاندان کا فرد اسرائیلی جیلوں میں قید ہے، نیتن یاہو ہر بار جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









