اسرائیل کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر حملے، 83 فلسطینی شہید
اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر حملے کیے جس میں 83 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خان یونس، المواسی اور شمالی غزہ میں کیمپوں کو نشانہ بنایا، خوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں بھوک سے بچوں سمیت مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اسرائیل نے غزہ میں یومیہ 75 امدادی ٹرکوں کو آنے کی اجازت دی۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں یومیہ 600 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی تعداد 61 ہزار 20 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار 610 زخمی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









