پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

چین کی روس سے قربت پر امریکا برہم، ٹرمپ نے مزید ٹیرف کا عندیہ دے دیا

07 اگست, 2025 09:30

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی روس سے قربت پر چین پر بھی مزید ٹیرف کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے، چین پر بھی ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے جبکہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی حکام سے بات چیت میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے، یہ ایک اچھا موقع ہے، روسی حکام سے بہت جلد ملاقات ہو گی، مائیکرو چپس اور سیمی کنڈکٹرز کی درآمد پر تقریباً 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق کہا کہ ایران نے اگر دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر حملہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔