طیارہ دوران لینڈنگ حادثے کا شکار؛ تمام مسافر چل بسے
Plane crashes during landing; all passengers killed
امریکی ریاست ایریزونا میں ایک ائیر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بیچکرافٹ 300 ماڈل کا یہ طیارہ ایک مریض کو لے کر چنلے میونسپل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، کہ اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم طیارے میں سوار کوئی بھی فرد زندہ نہ بچ سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مریض، پائلٹ اور عملے کے دیگر ارکان شامل ہیں۔
دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور طیارے کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









