پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد، راہول گاندھی کا مودی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

07 اگست, 2025 11:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد راہول گاندھی نے مودی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے 50 فیصد اضافی ٹیرف کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کمزور اور ناکام حکمران قرار دیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے بھارت کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ کر عوام کو نئی قیادت دیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف بھارت کے ساتھ اقتصادی بلیک میلنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی صاحب، عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے، اقتدار چھوڑیں اور ملک کو سنوارنے کا موقع دیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔