امریکا نے روس سے تیل کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی
’’مسئلہ زدہ ممالک‘‘ کے افراد کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیں گے، ٹرمپ
امریکا کی جانب سے روس سے تیل کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اڈے پر حملے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حملہ آور زیر حراست ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو روسی تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی، روسی تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جارہا تھا، آج کئی کمپنیاں امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں، ایپل کی جانب سے امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری اعلان کیا گیا، یقینی بنائیں کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فون امریکا میں ہی بنیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کیے، ہم چپس اورسیمی کنڈکٹرز پر بہت بڑا ٹیرف لگانے جارہے ہیں، اگرآپ امریکا میں بنائیں گے تو کوئی چارج نہیں ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بگ بیوتی فل بل کی منظوری سے امریکا کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے روسی تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف لگے گا، بھارت کو روس سے قربتیں بڑھانے پر سزا بھگتنا ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








