غزہ پر قبضے کی تیاری مکمل، اسرائیلی کابینہ نے منصوبہ منظور کرلیا
غزہ جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت، اسرائیلی کابینہ کا بڑا فیصلہ
اسرائیل کی کابینہ نے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کرے گی جبکہ جنگی علاقوں کے باہر شہری آبادی کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔
بیان کے مطابق سیاسی و سیکیورٹی کابینہ کے بڑے حصے کا ماننا ہے کہ کابینہ میں پیش کی گئی متبادل تجویز کے نتیجے میں نہ تو حماس کو شکست ہوگی اور نہ ہی یرغمالیوں کی واپسی ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کابینہ کی کسی بھی قرارداد کو مکمل کابینہ کی منظوری درکار ہوگی، جو ممکن ہے کہ اتوار تک نہ مل سکے۔
اس سے پہلے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نیتن یاہو کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور جبری بے دخلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسرائیلی یرغمالیوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کر رہے۔ حماس نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب بھرپور مزاحمت سے دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










