اتوار، 30-نومبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

ایمریٹس سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے اہم خبر

09 اگست, 2025 15:28

متحدہ عرب امارات کی عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن ایمریٹس نے پرواز کے دوران پاور بینک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی یکم اکتوبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔ تاہم، یکم اکتوبر سے قبل سفر کرنے والے مسافروں کو کچھ مخصوص شرائط کے تحت پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان شرائط میں 100 واٹ آورز سے کم صلاحیت کے پاور بینک کو ہمراہ رکھنے، پرواز کے دوران اس سے کسی بھی ڈیوائس کو چارج نہ کرنے اور یہاں تک کہ طیارے کے پاور سورس سے پاور بینک کو چارج نہ کرنے کی ہدایت شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں پروازوں کے دوران پاور بینک کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لیتھیم بیٹریوں سے متعلقہ خطرناک واقعات کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاور بینک بنیادی طور پر لیتھیم آئن یا لیتھیم پولیمر بیٹریوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں تھرمل رن وے (thermal runaway) جیسے خطرناک عمل کے امکانات ہوتے ہیں۔ اس عمل میں بیٹری کی اندرونی حرارت خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں آگ لگنے، دھماکے ہونے اور زہریلی گیسوں کے اخراج جیسے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

اگرچہ جدید اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز میں اضافی چارجنگ سے بچاؤ کے لیے داخلی حفاظتی نظام موجود ہوتا ہے، تاہم بیشتر پاور بینکوں میں یہ نظام نہیں پایا جاتا، جس سے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔