اسرائیلی فورسز نے غزہ کے 75 فیصد رقبے پر قبضہ جما لیا
آزاد فلسطینی ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس کا اعلان
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے 75 فیصد رقبے پر قبضہ جما لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے 75 فیصد رقبے پر قابض ہے، غزہ سٹی پر قبضے سے کنٹرول 85 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ سٹی میں اس وقت 9 لاکھ لوگ موجود ہیں، غزہ سٹی کی پوری آبادی کو بے دخل کرنے سے انسانی بحران مزید سنگین ہوجائیگی۔
اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کا فیصلہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










