اتوار، 30-نومبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

ٹرمپ اور مودی کے تعلقات میں دراڑ کی اصل وجہ سامنے آگئی

09 اگست, 2025 14:52

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے تعلقات میں دراڑ کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

معروف امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بگڑتے تعلقات کی تفصیلات سامنے لائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد ٹرمپ نے پاکستان کو بھارت کے برابر لا کھڑا کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کو اپنی عالمی حیثیت کی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس صورتحال نے مودی کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کیا کہ امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع اُن کے لیے سیاسی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دراصل اُس وقت خراب ہونا شروع ہوئے تھے جب ٹرمپ نے روسی تیل کے معاملے پر توجہ دینا بھی شروع نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مودی نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں عملی طور پر حصہ لیا اور ہیوسٹن کی تقریب میں امریکا اور بھارت کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے تعلقات کو "امریکا-بھارت اتحاد” سے تشبیہ دی تھی۔

تاہم، بعد ازاں ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر کے مودی کی مشکلات بڑھا دیں، جبکہ جنوبی ایشیا میں صرف پاکستان وہ ملک رہا جس نے امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی معاہدہ کیا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ جب تک بھارت روس سے تیل خریدتا رہے گا، دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔