پیر، 1-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

ایران کے عالمی شہرت یافتہ مصور محمود فرشچیان انتقال کر گئے

09 اگست, 2025 22:20

استاد محمود فرشچیان، ایک عہد جو تمام ہوا

ممتاز ایرانی مصور استاد محمود فرشچیان آج صبح (9 اگست 2025) انتقال کر گئے۔

استاد فرشچیان 1929 کو اصفہان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد نے اپنے بیٹے کے مصوری کے شوق کو دیکھتے ہوئے استاد حاج میرزا آغا امامی کی شاگردی میں یہ فن سکھایا۔

انھوں نے اصفہان فائن آرٹس اکیڈمی میں استاد عیسیٰ بہادری سے بھی فن سیکھا۔ کورس مکمل کرنے کے بعد وہ یورپ چلے گئے اور وہاں کئی سال ممتاز مغربی مصوروں کے کاموں کا مطالعہ کرنے اور جانچنے میں گزارے۔

ان مطالعات کے نتیجے میں، وہ عالمی معیار کے مصوروں کے فن کی سطح تک پہنچ گئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمود فرشچیان جن کا تعلق اصفہان ایران سے تھا، فارسی منی ایچر آرٹ کے عظیم استاد مانے جاتے تھے۔

انہوں نے روایتی ایرانی مصوری کو جدید انداز سے ہم آہنگ کر کے ایک منفرد اسلوب تخلیق کیا۔

ان کے فن پاروں میں روحانیت، گہرائی اور دلکش بصری تاثر نمایاں ہوتا تھا، اور انہوں نے ایرانی ثقافت اور مذہبی موضوعات کو ایک نئی جہت دی۔

واقعہ کربلا کے حوالے سے ان کا ایک شاہ کار دنیا بھر میں مشہور ہوا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مطابق جب بھی وہ اس تصویر کو دیکھتے ہیں وہ رو دیتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔