بھارت معاشی، سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار،مودی کی خارجہ پالیسی ناکام
مقبوضہ کشیمر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے بھارتی ریاست کی طرف سے من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری
لندن: بھارت معاشی، سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہونے لگا ہے جبکہ مودی کی خارجہ پالیسی کو بھی ناکامی کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی جریدہ رائٹرز کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نے اقتدار پر قابض مودی سرکار کے لیے مشکلات مزید بڑھادیں۔
عالمی جریدہ کے مطابق نریندر مودی 11سالہ اقتدار کے مشکل ترین دور سے گزررہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جنگ بندی اورامریکا سے سفارتی سردمہری مودی کے لیے امتحان بن گئی۔
رائٹرز کے مطابق کانگریس کا بی جے پی پر2024 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام ہے جبکہ بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست مودی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گی۔
سیاسی تجزیہ کار آرتی جیراتھ کے مطابق امریکا پہلے ہی بھارتی درآمدات پر 50 فیصد بھاری اور بدترین محصولات عائد کرچکا ہے جبکہ مودی وہ طاقت اور جرأت نہیں دکھا سکا جس کا وہ دعویٰ کرتا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










