پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

غزہ پر فوجی قبضے کا منصوبہ، اسرائیلی وزیر خزانہ کی حکومت گرانے کی دھمکی

10 اگست, 2025 14:10

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ میں جنگ کے نیتین یاہو کے منصوبوں پر حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی کان پبلک براڈ کاسٹر کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کی حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے، وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے جمعرات کو سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ دھمکی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا میرے نکتہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ کا کہنا تھا یقین نہیں ہے کہ وزیراعظم اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جا سکتے ہیں، ایسا لگتا ہے نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہی نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی کابینہ نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر فوجی کنٹرول کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ روز بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا تھا فوجی کارروائی کا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ غزہ کو حماس کے کنٹرول سے آزاد کروانا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا غزہ میں سول انتظامی حکومت قائم کی جائے گی جس میں حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔