پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

آپریشن سندور؛ پتا نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف

10 اگست, 2025 16:14

پاکستان کے خلاف جنگ میں شکست خوردہ بھارتی آرمی چیف کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا۔

 

بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا۔ انھوں نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ پاکستان اگلی چال کیا چلے گا۔

 

انھوں نے کہ آپریشن سندور میں ہم نے شطرنج کھیلی۔ ہمیں نہیں پتا تھا کہ دشمن کی اگلی چال کیا ہوگی اور ہم کیا کرنے والے ہیں۔ اسے ‘گرے زون’ کہتے ہیں۔ گرے زون کا مطلب روایتی آپریشن نہیں کرنا بلکہ اس سے تھوڑا کم کرنا ہوتا ہے۔

 

 

انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور سوچے سمجھے شروع کر دیا گیا، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ آپریشن سندور میں کیا کرنا ہے، بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔

 

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کیخلاف آپریشن سندور کا آغاز کیا گیا، بھارتی طیاروں نے بہاول پور سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے تاہم پاکستان ایئر فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔

 

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا، پاک فوج نے 10 مئی کو بھارتی ایئر بیسز، میزائلوں کے ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس میں بھارت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 

بھارت نے جنگ ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا، پاکستان نے امریکی صدر کی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے جنگ روکنے کا اعلان کردیا تھا۔

 

بھارتی فوج اب تک اپنے نقصانات چھپاتی آئی ہے، عسکری حکام کی جانب سے ڈھکے چھپے الفاظ میں طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کیا گیا تاہم مودی حکومت اب تک طیاروں کے نام اور تعداد سامنے نہیں لائی۔

 

گزشتہ روز بھارتی ایئر چیف نے انوکھا بیان دیا، جس میں جنگ کے تین ماہ بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

 

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے جنگ کے دوسرے ہی روز بھارت کے رافیل طیارے سے 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بھارتی طیارے تباہ کرنے کے ڈیجیٹل شواہد بھی پیش کیے تھے، جنگ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں پاکستان ایئر فورس کے نائب سربراہ نے بتایا تھا کہ ہمارا اسکور 0-6 ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔