پیر، 1-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کیوں روکی؟ جرمن چانسلر نے بتادیا

11 اگست, 2025 12:30

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی وجہ بتادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فریڈرک مرز نے بتایا کہ ہم ایسے تنازع میں ہتھیار فراہم نہیں کر سکتے جسے صرف فوجی کارروائیوں سے حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہو، جس سے لاکھوں عام شہریوں کی جان جا سکتی ہو اور جس میں پورے غزہ کا انخلا درکار ہو۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کی وجہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے یہ لوگ کہاں جائیں گے؟ ہم یہ نہیں کر سکتے اور نہ ہم یہ کر رہے اور میں خود بھی یہ نہیں کروں گا۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ کچھ اسرائیلی فیصلوں پر تحفظات کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کی اسی سالہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔