ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، الجزیرہ کے صحافی سمیت کئی افراد شہید

11 اگست, 2025 09:15

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے جس میں الجزیرہ کے صحافی سمیت کئی افراد شہید ہوگئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی جس میں خلیجی چینل کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوگئے۔

خلیجی میڈیا نے بتایا کہ شہدا میں صحافی انس الشریف، محمد قریقہ، کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمد نوفل اور مومین علیوا شامل ہیں۔

اسرائیل حملوں میں اب تک 186 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ میں بھوک سے اموات کی تعداد 217 ہوگئی جس میں 100 بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 430 ہوگئی۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 53 ہزار 213 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔