پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

راہول اور پریانکا گاندھی گرفتاری کے بعد رہا

11 اگست, 2025 13:15

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہول اور پریانکا گاندھی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کی سربراہی میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا جارہا تھا، اس موقع پر دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بات نہیں کرسکتے، سچائی ملک کے سامنے ہے، یہ اقتدار کی نہیں آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہیے۔

نئی دہلی میں احتجاج کے موقع پر پریانکا گاندھی، اکھلیش یادو سمیت کئی اپوزیشن رہنماؤں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جن کو بھی بعد میں رہا کردیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔