ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس
ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس
ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث 10 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ترکیے کے مغرب میں بالیک ایسیر صوبے میں 6.1 شدت کازلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر آیا اور استنبول سمیت 11 صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے استنبول، برصا اور آس پاس کے صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز صوبہ بالیک ایسیر کے ضلع سندرگی میں تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










