اتوار، 30-نومبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا؛ ایک شخص ہلاک، 10 زخمی

12 اگست, 2025 09:40

امریکی ریاست پنسلوانیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک، ایک لاپتہ جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ دوپہرکے وقت پلانٹ کے پروڈکشن یونٹ میں پیش آیا، فوری طور پر پلانٹ کو خالی کرایا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ لاپتہ فرد کا سراغ لگایا جا سکے جبکہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مقامی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ پلانٹ کوعارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے رہائشیوں کو گھروں کے اندر رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا بیٹری روم کے اندر ہوا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔