امریکا میں سونے کی درآمد پر ٹیرف نہ لگانے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی
Gold prices in Pakistan Today - October 16, 2025
امریکا میں سونے کی درآمد پر ٹیرف نہ لگانے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نہ لگانے کے بیان کے بعد امریکی سونے کی قیمت میں 2.5 فیصد کمی ہوئی۔
جمعہ کو سونے کی درآمد پر ممکنہ ٹیرف کی خبروں کے باعث قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










